یہ مذہبی نہیں سماجی مسئلہ ہے ، راج ٹھاکرے کا اورنگ آباد میں خطاب
اورنگ آباد : مہاراشٹرا نونرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے نے کہا کہ مساجد پر لاؤڈ اسپیکر مذہبی نہیں بلکہ سماجی مسئلہ ہے ۔ انہوں نے مہاراشٹرا حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لاؤڈ اسپیکرس کو ہٹا دیں ، اس کیلئے انہوں نے 3مئی تک کا الٹی میٹم دیا ہے ۔اگر ایسا نہیں کیا گیاتو رمضان کی عید کے بعد 4مئی سے تمام ہندو مساجد کے باہر ڈبل آواز میں ہنومان چالیسہ کا پاٹ کریں گے ۔ راج ٹھاکرے نے اورنگ آباد میں آج بڑی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں تمام مذہبی مقامات بشمول منادرسے بھی لاؤڈ اسپیکر کو ہٹا دینا چاہیئے ۔ حکومت نے اگر ایسا نہیں کیا تو اس کے بعد نتائج و عواقب کیلئے وہ ذمہ دار ہوگی ۔