ممبئی، 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹر میں عالمی وبا کووڈ -19 سے 786 پولیس اہلکار متاثرہ ہوئے ہیں اور فورس کے سات کورونا بہادروں کی وائرس سے جان جا چکی ہے ۔مہاراشٹر پولیس نے اتوار کو بتایا کہ متاثرہ 786 میں سے 88 افسران سطح کے اہلکار شامل ہیں۔ سات کورونا بہادروں کی وائرس سے موت ہو چکی ہے ۔ اس وقت فورس کے 703 افراد کورونس سے متاثر ہیں جن میں 75 افسر اور 628 دیگر رینک کے اہلکار شامل ہیں۔ انفیکشن سے 76 صحت یاب ہوچکے ہیں جن میں 63 پولیس اہلکار اور 13 افسر ہیں۔ریاستی پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 188 کے تحت ایک لاکھ ایک ہزار 316 معاملے درج کئے ہیں۔ پولیس اہلکاروں پر حملے کے 200 معاملے درج کئے گئے ہیں اور 732 افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ممبئی کے علاوہ ریاست میں کوارنٹین کی خلاف ورزی کے 660 معاملے ہیں۔ پولیس کو کووڈ -19 سے متعلق 87893 کالز موصول ہوئی ہیں۔ممبئی پولیس کے ونوبا بھاوے نگر تھانہ میں تعینات اسسٹنٹ ڈپی پولیس انسپکٹر سنیل دتاتریہ کلگٹکر کی کورونا وائرس سے آج موت ہوگئی۔ملک میں مہاراشٹر وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے اور یہاں متاثرین کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔ ریاست میں کورونا متاثرہ 20268 افراد ہیں اور 779 کی وائرس جان لے چکا ہے ۔کمرشل راجدھانی ممبئی کی حالت بھی کافی خراب ہے اور یہاں بارہ ہزار 864 متاثرین ہیں اور وائرس سے اب تک 489 کی موت ہو چکی ہے ۔
