ممبئی: مہاراشٹرا میں آئندہ ریاستی اسمبلی انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کے جاری کردہ تازہ ووٹر لسٹ کے مطابق 9,70,25,119رجسٹرڈ ووٹر ہیں۔ریاستی انتخابی دفتر نے آج کہا کہ 30اکتوبر 2024تک ریاست میں جملہ 97025119 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، جن میں 5,00,22,739 مرد، 4,69,96,279 خواتین اور 6,101تیسری جنس کے ووٹر ہیں۔ کمیشن نے بتایا کہ9.70کروڑ ووٹروں میں 22.22 لاکھ 18سے 19سال کی عمر کے ہیں جنہیں پہلی بار ووٹ دینے کا موقع ملے گا۔اسمبلی الیکشن سے قبل شہریوں کیلئے کمیشن میں اپنا اندراج کرانے کی آخری تاریخ 19 اکتوبر تھی۔