مہاراشٹرا میں 905 پرندے فوت ، برڈفلو ٹسٹ جاری

   

ممبئی : مہاراشٹرا میں 12 گھنٹوں کے دوران 753 پولٹری مرغیوں کے بشمول جملہ 905 پرندے فوت ہوگئے جن کے نمونے لیاپس کو بھیجے گئے ہیں تاکہ پتہ چلایا جاسکے کہ وہ ایوین انفلوئنزا وائرس سے متاثر تو نہیں ہوئے ؟ /8 جنوری سے ریاست میں 3949 مرغیاں فوت ہوچکی ہیں ۔ محکمہ افزائش مویشیان نے بتایا کہ 905 پرندوں میں کوے ، چڑیا، طوطے وغیرہ شامل ہیں۔تمام فوت پرندوں کا برڈفلو ٹسٹ کیا جارہا ہے ۔