ممبئی : مہاراشٹرا وقف بورڈ کے چیئرمین کا انتخاب غیر قانونی طریقے سے کیا گیا ہے۔ یہ دعویٰ تحریک اوقاف کے بانی شبیر انصاری نے کیا۔انصاری نے کہا کہ اْنہوں نے اس ضمن میں حکومت کوآگاہ کیا، اس کے باوجود حکومت نے اس عہدے پر وقف بورڈ کے ہی ایک رکن کو منتخب کر دیا۔شبیر انصاری نے کہا کہ حکومت نے یہ تقرری اصولوں کو بالائے طاق رکھ کر کیا۔ اس لیے اْنہوں نے ممبئی کورٹ میں اس کیخلاف پٹیشن داخل کی ہے۔ انصاری نے بات چیت میں بتایا کہ یہاں باقاعدہ اس عہدے کو پْر کرنے کے لیے انتخابی کارروائی ہوتی ہے اور سارے ارکان کی موجودگی رہتی ہے لیکن یہاں ایسا نہیں ہوا، اس لیے اْنہوں نے کورٹ کا سہارا لیا۔