مہاراشٹرا: پولیس اسٹیشن کے اسٹور روم سے 185 موبائیل فونس کا سرقہ

,

   

پونے (مہارشٹرا) َ: کولہاپور ضلع کے ایک پولیس اسٹیشن کے اسٹور روم سے تقریبا 185 موبائیل فونس کا سرقہ کرلیاگیا ہے۔ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی۔ یہ واقعہ کولہاپور سے 40 کیلومیٹر دور جے سنگھ پور پولیس اسٹیشن میں پیش آیا۔ مذکورہ موبائیل فونس پولیس مختلف معاملہ جن میں سرقہ کیا گیا فون وغیرہ کو برآمد کرنے کے بعد یہاں محفوظ کیا جاتا ہے تاکہ مزید کارروائی کے بعد فون کے اس کے اصلی مالک کو وہ فون پہنچادیا جائے۔

ان فونوں کو اسٹور روم میں رکھا جاتا ہے۔ لیکن پولیس اسٹیشن کے اسٹور روم سے ہی فونوں کا سرقہ کرلیاگیا۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن کے احاطہ میں ایک کمرہ ہے جہاں ضبط شدہ اشیاء، مسروقہ مال برآمد کرنے کے بعد رکھی جاتی ہیں۔ لیکن جمعہ کی شب کسی نامعلوم شخص نے کمرہ کا دروازہ توڑ کر 185موبائیل فونس کا سرقہ کرلیا۔“ پولیس نے ایک کیس درج کرلیا۔