مہاراشٹرا پولیس کا سابق کمشنر پولیس ممبئی پرم ویر سنگھ کے خلاف ایف آئی آر

   

ممبئی : مہاراشٹرا پولیس نے سابق ممبئی پولیس کمشنر پرم ویر سنگھ کے خلاف ایک شکایت درج کی ہے جب کہ ایک پولیس انسپکٹر نے اُن پر کرپشن کے الزامات عائد کئے ہیں ۔ ایک سینئر عہدیدار کے بموجب ایف آئی آر اکولا ( ودربھا) میں سابق کمشنر پولیس ممبئی سنگھ کے خلاف ڈی سی پی پراگ اور دیگر 26 ملازمین پولیس نے درج کروائی ہے ۔ شہر کوتوالی پولیس اکولا کے بموجب ایف آئی آر پولیس کے ارکان عاملہ نے مختلف دفعات کے تحت درج کروائی ہے ۔ جن میں مجرمانہ سازش ، ثبوتوں کو مسخ کرنا اور درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل ( انسداد بے رحمی قانون 1989ء ) شامل ہیں ۔ اکولا پولیس نے ایک زیرو ایف آئی آر درج کرلی ہے اور مرتکبہ جرائم کا لحاظ کئے بغیر ( جو اس علاقہ یا کسی دیگر علاقہ میں کئے گئے ہوں ) ۔ کوتولی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی ہیں جسے بعد ازاں تھانے سٹی کی پولیس کو منتقل کردیا گیا ۔ پولیس انسپکٹر شرد گھڈگے نے اپنی شکایت میں مسلسل کئی الزامات کرپشن کے سلسلہ میں سنگھ اور دیگر عہدیداروں کے خلاف درج کی ہیں ۔ سابق ممبئی کمشنر پولیس بعد ازاں تھانے پولیس میں منتقل کئے گئے تھے ۔ گھڈگے اس وقت تھانے پولیس کمشنر کے دفتر میں 2015-2018ء کارکرد تھے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ اپنی معیاد کے دوران سنگھ کے مرتبے سے کم رتبہ کے کئی عہدیدار کرپشن کی مختلف کارروائیوں میں ملوث رہ چکے ہیں ۔انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سنگھ نے ان سے خواہش کی تھی کہ فردجرم بعض افراد کے خلاف درج نہ کروایا جائے جن میں سے کئی کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جاچکی ہے ۔ گھڈگے اب اکولا پولیس کنٹرول روم میں برسرکار ہیں ۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ جب انہوں نے سنگھ کے احکام کی تعمیل کرنے سے انکار کردیا تو ان کے خلاف پانچ ایف آئی آر درج کروائی گئی اور انہیں معطل کردیا گیا ۔