مہاراشٹرا : چاقو کے حملے میں ایک خاندان کے 3 افراد ہلاک

   

Ferty9 Clinic

شرڈی 14 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) تین کم عمر لڑکی کے بشمول ایک خاندان کے تین افراد کو چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا گیا ۔ پولیس کے بموجب ذہنی طور پرعدم استحکام کا شکار ایک فرد نے انہیں چاقو گھونپ دیا ۔ پولیس نے کہا کہ حملے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ ڈی ایس پی سومناتھ واکچورے نے یہ بات بتائی ۔ ملزم 50 سالہ ارجن پنہالے کا اس خاندان سے کوئی جھگڑا تھا ۔ کہا گیا ہے کہ ملزم کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا ۔ کل یہ شخص متوفی کے گھر گیا اور ان افراد پر گھاس کاٹنے والی قینچی سے حملہ کردیا اور یہ تینوں برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ مہلوکین میں 62 سالہ نامدیو ٹھاکر ‘ 50 سالہ داقوبائی ٹھاکر اور 16 سالہ خوشی ٹھاکر کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہے ۔