ناسک ۔ 5 جولائی ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا کے وزیر آبی بچت تاناجی ساون نے کہاکہ ضلع رتناگیری میں ڈیم میں شگاف کیلئے سیلاب کی صورتحال پیدا ہوئی اور اس میں 18 افراد ہلاک ہوئے ۔ ڈیم میں شگاف کیلئے اس کے اطراف زمینات پر قبضہ کرنے والے ناجائز قابضین ذمہ دار ہیں۔ ڈیم کے اطراف چھوڑی گئی کھلی اراضی پر اندھا دھند قبضے ہورہے ہیں ۔ تیواری ڈیم میں اس ہفتہ کے اوائل میں شگاف پڑ گیا تھا ۔ اس علاقہ میں گزشتہ ہفتہ سے مسلسل موسلا دھار بارش ہورہی تھی ۔ ڈیم کو نقصان پہونچنے کے بعد این ڈی آر ایف کی ٹیموں کو راحت کاری کیلئے تعینات کیا گیا ہے ۔