ممبئی ۔ 22 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کی کابینہ نے آج اس تجویز کو منظور کرلیا جس میں اجئے دیوگن اسٹار والی فلم تاناجی کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کی سفارش کی گئی تھی۔ مہاراشٹرا میں اس فلم کو ٹیکس سے مستثنیٰ کرنے کی ایک تجویز آئی تھی جسے کابینہ نے منظور کرلیا۔ فلم تاناجی چھترپتی شیواجی مہاراج کے پر اعتماد لیفٹننٹ تاناجی مالوسارے پر مبنی ہے، جنہوں نے کنڈانا قلعہ کی فتح میں کلیدی رول ادا کیا تھا۔ اب یہ قلعہ سنگھاڑ قلعہ سے مشہور ہے جو کہ پونے کے قریب موجود ہے۔ 10 جنوری کو ریلیز ہوئی اجئے دیوگن اسٹار فلم تاناجی نے اب تک 150 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔
