مہاراشٹرا کانگریس لیڈر روی راجہ بی جے پی میں شامل

   

ممبئی: مہاراشٹر اسمبلی انتخابات سے قبل، کانگریس کے سینئر لیڈر اور ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) میں اپوزیشن لیڈر روی راجہ نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا اور جمعرات کی سہ پہر بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو گئے ۔ روی راجہ یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور ممبئی بی جے پی صدر اور ایم ایل اے آشیش شیلر کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہوئے ۔ پارٹی میں شامل ہوتے ہی مسٹر روی راجہ کو ممبئی بی جے پی کا نائب صدر مقرر کر دیا گیا۔