٭ مہاراشٹرا کانگریس نے جمعرات کو مطالبہ کیا کہ ریاستی مقننہ کو این آر سی / این پی آر کے خلاف قرارداد منظور کرنا چاہئے تاکہ اقلیتوں کے خدشات کو دور کیا جاسکے۔ سابق وزیر اور سینئر کانگریس لیڈر نسیم خان کی قیادت میں پارٹی ایم ایل سیز وجاہت مرزا اور حسنیٰ بانو پر مشتمل وفد نے چیف منسٹر اودھو ٹھاکرے سے ملاقات کی اور یادداشت پیش کی گئی۔
