ممبئی: مہاراشٹرا میں حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے کورونا کو شکست دینے کے لیے بڑے پیمانے پر کوششیں جاری ہیں، اور اس کے لیے اختیار کی جا رہی مختلف احتیاطی تدابیر اور علاج معالجہ کی سہولت کے باعث جہاں ایک طرف عوامی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد میں کمی واقع ہو رہی ہے ۔ لیکن اسی سے ساتھ ساتھ ایک بات یہ بھی سامنے آ رہی ہے کہ کورنا سے ایک کے بعد ایک وزراء اس کا شکار ہو رہے ہیں۔ اور مہاراشٹرا میں کورونا سے متاثر ہونے والے وزراء کی تعداد بڑھتی ہی جا رہی ہے ۔ اور اب تک کئی وزراء اس کا شکار ہو چکے ہیںتازہ ترین اطلاع کے مطابق ، تھالی بجا بجا کر ” گو کرونا گو گو کرونا گو ” کا گانا گانے والے مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف رام داس اٹھولے کورونا بھی بالاخر کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں،ذرائع کے مطابق ، اس وقت ممبئی میں مقیم اٹھولے کی کل کورونا جانچ کی گئی جس کی روپورٹ مثبت آنے پر انھیں ممبئی ہاسپیٹل میں داخل کیا گیا ہے ۔اس دوران جو افراد ان سے رابطے میں آئے ہیں وہ بھی کورونا کی جانچ کریں اس طرح کی اپیل رام داس اٹھولے نے کی ہے ۔ رام داس اٹھولے کے دفترسے اس بات تصدیق کی گئی ہے ۔واضح رہے کہ ریاست میں کورونا سے متاثر ہونے والے وزراء کی تعداد بڑھتی ہی جا رہی ہے ۔ راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے رہنما اور نائب وزیر اعلی اجیت پوار کے بعد ، این سی پی کے ممبر پارلیمنٹ سنیل تٹکرے کو بھی کرونا سے متاثر پایا گیا ہے ۔ سنیل تٹکرے کو علاج کے لئے ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ سنیل تٹکرے کی طبیعت ٹھیک ہے اور احتیاطی اقدام کے طور پر انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ اجیت پوار ممبئی کے بریچ کینڈی ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں۔
