نئی دہلی: قومی انسانی حقوق کمیشن نے مہاراشٹرا کے تھانے میں ایک اسکول کے احاطے میں اسکولی عملہ کے ذریعہ دو کمسن لڑکیوں کے ساتھ مبینہ جنسی ہراسانی کے معاملے میں ریاست کے چیف سکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل پولیس کو دو ہفتوں کا نوٹس جاری کیا ہے ۔ کمیشن نے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے میں تاخیر کی وجہ بھی پوچھی ہے۔