ممبئی: ریاست مہاراشٹرا میں کووڈ 19 کے معاملات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 67 ہزار 123 کورونا کے نئے مریض پائے گئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 419 کورونا مریضوں کی اموات ہوئی ہے۔ کورونا کے علاج میں اہم ترین سمجھے جانے والا ریمیڈیسیور انجکشن کی مہاراشٹرا بھر میں کمی سے مریضوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ نواب ملک نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کے اشاروں پر ریمیڈیسیور انجکشن کو ریاست مہاراشٹر کو سپلائی نہیں کیا جارہا ہے۔
