مہاراشٹرا کو نظرانداز کردیا گیا : شیوسینا

,

   


ممبئی : مہاراشٹرا میں برسراقتدار شیوسینا نے آج کے مرکزی بجٹ کے بارے میں کہاکہ اُن کی ریاست کو یکسر نظرانداز کیا گیا ہے جبکہ حلیف این سی پی نے سالانہ اقتصادی منصوبے کو مایوس کن اور پرائیویٹائیزیشن کی طرف پیشقدمی سے تعبیر کیا۔ شیوسینا کی طرف سے ایم پی سنجے راوت نے کہاکہ اس بجٹ میں مہاراشٹرا کہیں دکھائی نہیں دیتا ۔ اس سوال پر کہ آیا بعض ریاستوں کو جہاں چناؤ ہونے والے ہیں ، اُسے مدنظر رکھتے ہوئے زیادہ الاٹمنٹ حاصل ہوئے ہیں ، راوت نے کہا کہ ایسی صورت میں اقتصادی منصوبے کو نیشنل بجٹ نہیں کہا جاسکتا بلکہ مخصوص سیاسی پارٹی کا منصوبہ کہنا بہتر ہوگا ۔ اُنھوں نے کہا کہ خاص طورپر ممبئی کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے ۔