مہاراشٹرا کو کانگریس کا اے ٹی ایم بننے نہیں دینگے:مودی

   

اکولا :وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ کسی ریاست میں جہاں کانگریس کی حکومت بنتی ہے، یہ حکومت پارٹی کے شاہی خاندان کیلئے اے ٹی ایم بن جاتی ہے۔مودی نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں اکولا میں انتخابی ریلی سے خطاب میں کہاکہ ہم مہاراشٹر کو کانگریس کا اے ٹی ایم نہیں بننے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں کانگریس کے شاہی ( گاندھی ) خاندان کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ یہ ثابت کریں کہ وہ کبھی ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر سے ملے ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہریانہ کے لوگوں نے ایک ہیں محفوظ ہیں کے منتر پر عمل کرکے کانگریس کی سازش کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کانگریس پارٹی یہ جانتی ہے کہ یہ صرف اس وقت مضبوط ہوگی گا جب ملک کمزور ہو۔. اس پارٹی کی پالیسی یہ ہے کہ ایک نسل کو دوسری کے خلاف کھڑا کیا جائے۔