مہاراشٹرا کی سابق بی جے پی حکومت پر فون ٹیاپنگ کا الزام

   

Ferty9 Clinic

اسرائیل سے سافٹ ویر لایا گیا تھا ، وزیرداخلہ کا بیان
ممبئی 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے وزیرداخلہ انیل دیشمکھ ریاست میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے دوران بی جے پی کے زیرقیادت سابق حکومت پر این سی پی اور کانگریس کے سینئر قائدین کے ٹیلی فونس ٹیاپ کروانے کا الزام عائد کرتے ہوئے جمعہ کو اعلان کیاکہ وہ (دیشمکھ) اس مسئلہ کی تحقیقات کا حکم چکے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ یہ بھی الزامات ہیں کہ یہ الزامات بھی ہیں کہ سابق (بی جے پی) حکومت چند عہدیداروں کو اسرائیل روانہ کی تھی۔ کانگریس اور این سی پی قائدین کے ٹیلی فونس ٹیاپ کرنے کے لئے سافٹ ویر منگوائے گئے تھے۔ این سی پی سے تعلق رکھنے والے وزیر نے کہاکہ ’وہ (سابق بی جے پی حکومت) سیاست میں اس حد تک نچلی سطح پر گرچکی تھی اور ہم تحقیقات کا آغاز کئے ہیں‘۔