مہاراشٹرا کی وزیر تعلیم کورونامثبت پائی گئی

   

ممبئی: مہاراشٹر کی اسکولی تعلیم کی وزیر ورشا گائیکواڑ کا منگل کو کورونا وائرس کا ٹسٹ مثبت آیا۔گائیکواڈ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ کل شام پہلی بار انہیں علامات محسوس ہوئی جس کے بعد انہوں نے کوروناکی تشخیص کروائ اس پر انہیںں پتہ چلاکہ وہ کورونامثبت ہے ۔ اپنے پیغام میں انہوں نے مزید لکھا ہے کہ انکی علامات نسبتاً ہلکی ہیں اور انہوں نے خود کو الگ تھلگ کر لیا ہے نیز جو افراد گزشہ چند دنوں سے ان کے رابطے میں آے تھے وہ احتیاطی تدابیر اختیار کر لیں ۔