بنگلورو: کورونا وائرس کے دوبارہ پھیلنے کے بعد مہاراشٹرا میں رات کا کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔ کرناٹک کی حکومت نے بھی آج سے ریاست میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ادھر کرناٹک میں کورونا کیسیس میں اچانک اضافہ کے پیش نظر رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ کرناٹک کے وزیراعلیٰ نے رات کے کرفیو کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہیکہ وہ احتیاط برتیں اور فاصلہ رکھیں۔ فی الحال ریاست کرناٹک میں رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو رہے گا۔ ممبئی پولیس نے رات کے کرفیو پر سختی سے عمل کرتے ہوئے شراب خانوں اور پبس کو بند کرنے کا حکم دیا ہے اور رات میں پٹرولنگ بڑھادی گئی ہے۔ پولیس نے عوام سے درخواست کی ہیکہ وہ رات 11 بجے سے صبح 6 بجے کے درمیان گھروں میں بند رہیں۔ ہنگامی یا میڈیکل اور ضروری کام کرنے والوں کو استثنیٰ دیا گیا ہے۔