مہاراشٹرا کے بعد گوا پر نظر سنجے راوت کی وجئے سردیسائی سے بات چیت

   

ممبئی۔29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا۔ این سی پی اور کانگریس کے محاذ کی جانب سے مہاراشٹرا میں حکومت کے قیام کے ایک دن بعد شیوسینا کے ایک سینئر لیڈر سنجے راوت نے جمعہ کو کہا کہ بی جے پی کے زیر اقتدار گوا میں بہت جلد ایک بری تحریک شروع کی جائے گی۔ راوت نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ وہ گوا فارورڈ پارٹی کے لیڈر وجئے سردیسائی اور مہاراشٹرا وادی گوسانتک پارٹی سودین دھاوالیکر سے اس ضمن میں بات چیت کرچکے ہیں۔ سردیسائی نے راوت سے آج صبح ممبئی میں ملاقات کی تھی۔ جی ایف پی اور ایم جی پی دونوں گوا میں پہلے بی جے پی کی حلیف تھیں۔