مہاراشٹرا کے تالابوں میں صرف 32فیصد آبی ذخیرہ

   

ممبئی ۔ 7 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا کے تالابوں میں صرف 32.88فیصد آبی ذخیرہ جملہ صلاحیت کی بہ نسبت ہے یعنی یہ 14فیصد کم ہے جب کہ گذشتہ سال کے آبی ذخیرہ کے اسی مدت کے دوران اعداد و شمار سے تقابل کیا جائے ، ریاستی محکمہ آبی وسائل کی ایک رپورٹ کے بموجب خاص طور پر پریشانی کی بات یہ ہے کہ اورنگ آباد میں فی الحال آبی ذخیرہ صرف جملہ صلاحیت کا 7فیصد ہے ۔ جب کہ اسے 42.67 فیصد ہونا چاہیئے ۔ رپورٹ کے بموجب گذشتہ سال اسی مدت میں پانی کا ذخیرہ 42.67 فیصد تھا ۔ ریاست میں 3267 تالاب ہیں اور 47.74فیصد پانی کا ذخیرہ ہے ۔ گذشتہ سال تقریباً اسی مدت میں یہ آبی ذخیرہ کہیں زیادہ تھا ۔ ریاستی حکومت نے 2636 ٹینکرس تعینات کئے ہیں تاکہ پینے کے پانی کی ضروریات کی تحریک اور نئی دہری علاقوں میں تکمیل کی جاسکے ۔ محکمہ روابط عامہ کے وزیر چندر شیکھر پٹیل نے اس کا انکشاف کیا کہ تالابوں می گذشتہ سال کی بہ نسبت کم آبی ذخیرہ ہے کیونکہ اس بات یہ علاقہ بارش کی کم کی وجہ سے قحط سالی کا شکار ہوگیا ہیں ۔ کونکن کے علاقہ میں گذشتہ سال کے 61.20 فیصد آبی ذخیرہ کے بہ نسبت 55.06 فیصد آبی ذخیرہ موجود ہے۔