مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلٰی دیویندر فڑنویس نے گورنر سے مل کر فلور ٹیسٹ کا کیا مطالبہ

   

نئی دہلی:مہاراشٹر میں دن بھر کی سیاسی پیش رفت کے بعد اب بڑی خبر سامنے آرہی ہے ۔ ریاست کے سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے راج بھون میں گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی ۔ اس دوران انہوں نے ریاست میں فلور ٹیسٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سے قبل 8 آزاد ایم ایل ایز نے سرکاری ای میل آئی ڈی سے گورنر کو ای میل بھیج کر فوری فلور ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کیا تھا ۔ اس کے بعد اسمبلی میں اپوزیشن پارٹی کے لیڈر دیویندر فڑنویس نے گورنر سے یہی مطالبہ دہرایا ہے ۔