پال گھر 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دیہاتیوں کی ایک بڑی تعداد نے مبینہ طور پر مہاراشٹرا کے ضلع پال گھر میں واقع فاریسٹ آفیسر میں توڑ پھوڑ مچادی۔ اس میں محکمہ جنگلات کے تین عہدیدار زخمی ہوئے۔ پولیس نے کہاکہ یہ واقعہ چہارشنبے کی صبح پیش آیا۔ پولیس عہدیدار کے مطابق ریل کڑی موضع کے عوام نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کی کارروائیوں کے خلاف احتجاج کیا۔ اِن عہدیداروں نے اِس موضع کے چند نوجوانوں کو حراست میں لیا تھا۔ لنگریشور ہلز میں جنگل میں آگ لگانے کے شبہ میں یہ گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی۔
