مہاراشٹرا کے ماہر تعلیم کی بیٹی سویڈن پی ایم او اڈوائزر نامزد

   

احمدنگر ۔ 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نیلا وکھے پاٹل کو دفتر وزیراعظم سویڈن میں سیاسی مشیر نامزد کیا گیا ہے۔ ہندوستانی نژاد 32 سالہ نیلا پاٹل مہاراشٹرا کے نامو ر ماہر تعلیم اشوک وکھے پاٹل کی بیٹی ہے۔ وہ سویڈن میں سوشل ڈیموکریٹ لیڈر اسٹیفن لوف ون کے ساتھ کام کریں گی، جو گذشتہ ماہ سویڈن کے وزیراعظم منتخب ہوئے۔