مہاراشٹرا کے مقامی افرادکیلئے 80 فیصد جاب ریزرویشن

   

٭ سینئر شیوسینا لیڈرایکناتھ شنڈے نے کہا ہے کہ مہاراشٹرا کے مقامی افراد کیلئے نوکریوں میں 80 فیصد ریزرویشن کو لازمی قرار دیا جائے گا اور ایک قانون نافذ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نانر ریفائنری پراجکٹ اور بلٹ ٹرین پراجکٹ پر غور و خوض کیا جائے گا اور اس سلسلہ میں کابینہ کے اجلاس میں ضروری باتیں طئے کی جائیں گی۔ شنڈے آج چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے کے ساتھ شیوسینا کی طرف سے حلف لینے والے دو وزراء میں شامل ہیں۔