مہاراشٹرا کے نائب وزیراعلی شنڈے کا رینٹل ہاؤسنگ کا اعلان

   

ممبئی : مہاراشٹر کے ہاؤسنگ منسٹر کا چارج سنبھالنے کے بعد نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شنڈے فل ایکشن موڈ میں آ گئے ہیں۔ ہفتہ کو ممبئی میں انہوں نے ریاست کی نئی ہاؤسنگ پالیسی جلد تیار کرنے کی ہدایت دی۔ شنڈے نے کہا کہ مل مزدوروں کے لیے 1 لاکھ گھر بنائے جائیں گے ۔ اس کے ساتھ ہی شنڈے نے لاکھوں مکانات کی تعمیر کا اشارہ دیا۔ مایا نگری ممبئی میں اپنا گھر ہونا ایک سپنا ہے ۔ اس خواب کو ایک سنہری تعبیر دینے کا نائب وزیر اعلی ایکناتھ شنڈے نے بیڑہ اٹھایا ہے ۔ شنڈے ممبئی کے لوگوں کے گھر کا خواب کو حقیقت میں بدلیں گے ۔ مہایوتی حکومت میں ہاؤسنگ منسٹر بنے ایکناتھ شنڈے نے محکمہ کا چارج سنبھالنے کے بعد اس سمت میں کام شروع کر دیا ہے ۔ جمعہ کو شنڈے نے ریاست کی نئی ہاؤسنگ پالیسی کے حوالے سے ایک میٹنگ کی۔ اس میں انہوں نے سب کے لیے ہاؤسنگ کے خواب کو پورا کرنے کے لیے سستی، پائیدار اور ماحول دوست ہاؤسنگ کنسٹرکشن پالیسی بنانے پر زور دیا۔ شنڈے نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک تفصیلی پالیسی ایک ماہ کے اندر تیار کی جانی چاہیے تاکہ شہریوں کو MHADA اور ہاؤسنگ ڈپارٹمنٹ کی اسکیموں سے آسانی سے فائدہ مل سکے ۔ نائب وزیر اعلی شنڈے نے کہا کہ آن لائن پلیٹ فارم کا استعمال کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے ممبئی میں رکے ہوئے ری ڈیولپمنٹ پراجکٹس کو تیز کرنے کی ہدایت دی۔