ممبئی:مہاراشٹر اکے نندوربار میں کل دیر رات ایک عالم دین کو ماب لینچنگ کا نشانہ بنا یا گیا۔ اس سے کچھ گھنٹے قبل ہی مسلم ہونے کی بناء پر ایک مسجد کے امام کو ایک شخص نے مار پیٹ کی۔ اس سے کچھ گھنٹے قبل ہی نندوربا میں حافظ زبیر نامی ایک مسجد کے امام کے ساتھ مار پیت کا واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق، گزشتہ 4 دنوں میں مسلمانوں کے ساتھ مارپیٹ اور ڈرانے دھمکانے کے 5 واقعات ہو چکے ہیں۔ ذرایع کے مطابق، کل عشاء کی نماز پرھانے کے بعد مفتی شاہ رخ ( عمر 26 سال) اور ان کے ہمراہ انکے ایک ساتھی مزمل ( عمر 25 سال) رات 10 بجے کے قریب جب گھر واپس جا رہے تھے اس وقت ایک سنسان جگہ پر 8 ، 10 نوجوانوں نے جنھوں نے اپنے چہرے کپڑوں سے ڈھانک رکھے تھے انھیں روک لیا اور ہاتھوں اور دنڈوں سے ان دونوں پر تشدد کر کے فرار ہو گئے ۔ مفتی شاہ رخ نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے ۔