مہاراشٹرا کے وزیر دھننجے منڈے کے قریبی ساتھی کی خودسپردگی

   

پونے: مہاراشٹرا کے وزیر دھننجے منڈے کے قریبی ساتھی والمک کراڈ نے ، جو بیڑ ضلع میں ایک سرپنچ کے قتل سے منسلک تاوان کے مقدمے میں مطلوب تھا، منگل کو پونے میں پولیس کے سامنے خودسپردگی کر دی۔ پولیس حکام کے مطابق، پولیس کے پاس جانے سے پہلے ، کراڈ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا، جس میں وہ ہتھیار ڈالنے کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسے سیاسی انتقام کی وجہ سے قتل کیس سے جوڑا جا رہا ہے ۔ پولیس کے مطابق، بیڑ ضلع کے مساجوگ گاؤں کے سرپنچ سنتوش دیشمکھ کو 9 دسمبر کو مبینہ طور پر بیڑ ضلع میں ایک ونڈ مل کمپنی سے رقم کا مطالبہ کرنے والے کچھ افراد کی طرف سے تاوان کی مخالفت کرنے پر اغوا کر کے بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔ اس معاملے میں پہلے چار افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ منگل کو کراڈ اپنے ساتھیوں کے ساتھ پونے کے پاشان علاقہ میں سی آئی ڈی کے دفتر میں ایک کار میں پہنچا اور پولیس کے سامنے خودسپردگی کی۔ سی آئی ڈی کے دفتر جانے سے پہلے ، کراڈ نے ایک ویڈیو جاری کیا جس میں اس نے کہا کہ میں بیڑ ضلع کے کیج تعلقہ میں میرے خلاف درج ایک فرضی کیس میں پونے میں سی آئی ڈی حکام کے سامنے خودسپردگی کر رہا ہوں۔
جو لوگ سنتوش دیشمکھ کے معاملے میں ملوث ہیں، انہیں سزا ملنی چاہیے ۔ اور میرا نام سیاسی انتقام کی وجہ سے لیا جا رہا ہے ۔
بتا دیں کہ، ہفتہ کو، ہزاروں لوگوں نے بیڑ شہر میں ایک خاموش احتجاجی مارچ میں حصہ لیا تھا اور سرپنچ قتل کیس میں کراڈ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جا سکے ۔
اپوزیشن پارٹیوں اور بی جے پی کے ایک ایم ایل اے نے این سی پی کے وزیر دھننجے منڈے پر ان کے معاون والمک کراڈ کے ساتھ قریبی روابط رکھنے کا الزام لگایا ہے ، اور قتل کیس کی غیر جانبدارانہ جانچ کے لیے