مہاراشٹرا کے کانگریسی وزراء مفت کورونا وباء ٹیکہ فراہم کرنے کیلئے تنخواہ کا عطیہ

   

ممبئی : مہاراشٹرا کے کانگریسی وزراء نے اعلان کیا کہ ریاستی وزراء اور پارٹی کے سینئر قائدین بالا صاحب تھوراٹ اپنی ایک سال کی تنخواہ چیف منسٹر کے ریلیف فنڈ برائے مفت کورونا ویکسین دیں گے ۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی دیگر کانگریسی وزراء اور ارکان اسمبلی سے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ اس مقصد کیلئے عطیہ دینے کی خواہش بھی کرے گی ۔ تھوراٹ کے ساگر کوآپریٹیوز بھی اس مقصد سے 5000ملازمین کی تنخواہیں بطور عطیہ دیں گے ۔ ریاستی کانگریس پانچ لاکھ روپئے کا عطیہ سی ایم آر ایف میں دے گی تاکہ اسے مفت ٹیکہ اندازی کیلئے استعمال کیا جائے ۔ حکومت مہاراشٹرا نے چہارشنبہ کے دن اپنے اس فیصلے کا اعلان کیا تھا کہ 18سال اور 41سال کے درمیان کی عمر کے تمام شہریوں کو کورونا وباء سے بچنے کیلئے ٹیکے دیئے جائیں گے ۔ ریاست اس مہم پر 6500 کروڑ روپئے 5.71 شہریوں کو ٹیکے دینے کیلئے خرچ کرے گی ۔