ممبئی : ہندوستان میں عالمی وبا کورونا کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقی ویرینٹ اومی کرون کے کیس بھی روزانہ کی بنیاد پر سامنے آ رہے ہیں۔ ملک میں اومی کرون سے متاثرہ افراد کی تعداد بھی 1400 سے زائد ہو چکی ہے اور سب سے زیادہ 406 کیس ریاست مہاراشٹرا سے سامنے آئے ہیں۔ مہاراشٹرا کے ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار کا کہنا ہے کہ ریاست کے 10 وزراء اور 20 ارکان اسمبلی کورونا کا شکار ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 22775 نئے معاملے درج ہوئے جبکہ 406 افراد فوت ہوئے۔
