ممبئی: مہاراشٹر میں حکومت نے آج یہ اعلان کر دیا ہے کہ مہاراشٹر کے 18 اضلاع کل یعنی 4 جون سے پوری طرح اَن لاک ہو جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی اب شادیوں میں200 افراد کی شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے ریاست میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے ایک اہم فیصلے کا اعلان کیا ہے۔ ریاست میں جہاں پر کورونا مریضوں کی مثبت شرح 5 فیصد سے بھی کم ہے۔ وہاں پرپوری طرح ان لاک کیا جا رہا ہے۔