مہاراشٹرا کے 5 اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

   

ممبئی: مہاراشٹرا کے 5 اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہے۔ چہارشنبہ کی صبح آئے اس زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف کی کی لہر دوڑ گئی۔ موصولہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے یہ جھٹکے چار اضلاع پربھنی، ہنگولی، ناندیڑ اور واشیم اور جالنہ ضلع میں محسوس کیے گئے۔ ان زلزلوں کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لیکن صبح سویرے آنے والے اس زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے کچھ دیر کے لیے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول رہا۔پربھنی ضلع کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ موصولہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جھٹکا صبح 7 بج کر 15 منٹ پر محسوس کیا گیا۔ پربھنی شہر، سیلو، گنگا کھیڈ اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ کئی مقامات پر اچانک زمین ہلنے سے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ریختر پیماپر زلزلے کی شدت 4.2 تھی۔