مہاراشٹرا کے 6 شہروں میں تھیٹرس، جمس ، سوئمنگ پولس بند

   

ممبئی ۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں کورونا وائرس کے 17 مصدقہ مریض ہوجانے کے پیش نظر ریاستی حکومت نے جمعہ کو حکم دیا کہ ممبئی، تھانے ، نوی ممبئی، ناگپور ، پونے اور پمپری۔ چنچواڑ نے 30 مارچ تک سنیما گھروں ، جمنازیمس، سوئمنگ پولس اور پبلک پارکس کو بند رکھا جائے۔ چیف منسٹر ادھوٹھاکرے نے بتایا کہ یہ احکام جمعہ کی نصف شب سے لاگو ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے وبائی وائرس سے نمٹنے کیلئے متعلقہ قانون 1897ء کو لاگو کیا ہے۔ انہوں نے میڈیا کو بتایاکہ تااحکام ثانی یہ پابندی عائد رہے گی۔