مہاراشٹرا گورنر کے 15 ملازمین کو کرونا ، گورنر قرنطینہ میں

   

Ferty9 Clinic

ممبئی۔ ریاست مہاراشٹرا گورنر کے گورنر ہاؤس کے 15 ملازمین کی کرونا وائرس میں مبتلاہونے کی رپورٹ موصل ہونے کے بعد گورنربھگت سنگھ کوشیاری قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔اطلاع کے مطابق کل گورنر کی رہائش گاہ راج بھون میں 100ملازمین کا کرونا کا ٹیسٹ ہوا تھا جس کی رپورٹ آنے کے بعد15 ملازمین کی رپورٹ مثبت آئی۔جن ملازمین کی رپورٹ مثبت آئی ہے ان میں وہ ملازمین بھی شامل ہیں جو گورنر کے رابطے میں تھے ۔ملازمین کی حالت مستحکم ہے اور ان کی مثبت رپورٹ آنے کے بعد ہی گورنر موصوف کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ۔ وزیر صحت راجیش ٹوپے نے آج اخبارنویسوں کو یہ اطلاع دی۔