مہاراشٹرا : 59 سال میں تیسری مرتبہ صدر راج

   

ممبئی 12 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا میں آج صدر راج کا نفاذ 59 سال کی تاریخ میں تیسری مرتبہ کیا گیا ہے حالانکہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے حکومت سازی میں ناکامی کی وجہ سے پہلی مرتبہ صدر راج نافذ ہوا ہے ۔ سب سے پہلے فبروری 1980میں وہاں صدر راج اندرا گاندھی حکومت نے شرد پوار کی قیادت والی پی ڈی ایف حکومت کو معزول کرکے نافذ کیا تھا ۔ اس کے 34 سال بعد صدر راج دوسری مرتبہ 2014 میں ستمبر میں نافذ کیا گیا تھا کیونکہ این سی پی کی تائید سے دستبرداری کے بعد پرتھوی راج چاوان مستعفی ہوگئے تھے ۔