مہاراشٹرمیں سیلاب کی تباہ کاریاں، مولانا ارشد مدنی کی ہدایت پر متاثرین کو راحت وامداد پہنچانے کا کام زوروں پر جاری

,

   

مہاراشٹر کا ساحلی علاقہ کوکن بھیانک سیلاب سے شدید متاثر ہے، خاص طورپرمہاڈاور چپلون کے تقریباتمام علاقے سیلاب کی زدمیں ہیں اسی طرح مغربی مہاراشٹر کے اچل کرنجی، کولہاپور، سانگلی، میرج علاقے بھی سیلاب سے متاثر ہیں، ان علاقوں میں جمعیۃ علماء مہاراشٹرکی جانب سے ریلیف کے مختلف کام کئے جارہے ہیں جس میں میڈیکل کیمپ کے انعقاد بھی شامل ہیں، میڈیکل کیمپ میں بلا تفریق مذہب و ملت انسانی بنیادوں پر عوام کی خدمت کی جارہی ہے۔جمعیۃ علماء پونے کے صدر قاری ادریس کی سربراہی میں چپلون کے مختلف مقامات پر میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہے،ان میں ایک میڈیکل کیمپ مہاکالی مندر میں بھی لگایا گیا، جس میں مقامی لوگوں کا چیک اپ اور علاج کیا جارہاہے۔ ان علاقوں میں صد فیصد آبادی برادران وطن کی ہے۔