مہاراشٹر:نئے چیف منسٹر کے نام کا آج اعلان متوقع

   

ممبئی: مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے منگل کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اس کے ساتھ ہی ان کی پوری کابینہ نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ مہاراشٹر کے گورنر سی پی رادھا کرشنن نے انہیں اگلی حکومت کی تشکیل تک اپنے عہدے پر برقرار رہنے کو کہا ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کے استعفیٰ کے ساتھ ہی نئے وزیر اعلیٰ کے حوالے سے جاری بحث بھی ختم ہو گئی ہے۔ امکان ہے کہ چہارشنبہ کو بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کی مجوزہ میٹنگ کے بعد نئے وزیر اعلیٰ کے نام کا بھی آج اعلان کیا جائے گا۔اس سے پہلے، سی ایم ایکناتھ شنڈے، دیویندر فڈنویس، اجیت پنوار اور دیگر لیڈروں کے ساتھ راج بھون پہنچے اور گورنر سی پی رادھا کرشنن کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ اب یہ یقینی سمجھا جا رہا ہے کہ فڈنویس نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔