مہاراشٹر ،غیر قانونی طور رہائش پذیر 7بنگلہ دیشی شہری گرفتار

   

Ferty9 Clinic

پال گھر13دسمبر(سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹر میں قانونی کاغذات کے بغیر رہائش پذیر بنگلہ دیش کے 07 شہریوں کو پولیس نے گرفتار کیا ہے ۔پال گھر پولیس کے ترجمان نے جمعہ کو بتایا کہ وِرار کے تروپتی نگر میں ایک رہائشی علاقے میں بدھ کے روز چھاپہ مار کاروائی کے دوران یہ گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں۔ ان کے پاس یہاں رہائش کے لیے کوئی قانونی دستاویز نہیں پائے گئے ۔ ان کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ اور غیر ملکی شہری ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے ۔