ممبئی : مہاراشٹر ساہتیہ اردو اکیڈمی کو مزید فنڈ فراہم کرنے کامطالبہ ایک عرصہ سے جاتی ہے اور اس تعلق سے سماج وادی پارٹی لیڈر اور ایم ایل اے ابوعاصم اعظمی نے بھی مطالبہ کرتے ہوئے حکومت سے کہاہے کہ اردو اکیڈمی کو مختص ایک کروڑ 30 لاکھ کا فنڈ فراہم ہو۔انہوں نے اس تعلق سے وزیر مالیات اور نائب وزیر اعلی اجیت پوار سے مطالبہ کیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ مراٹھی کے بعد سب سے اردو دوسری بڑی زبان ہے اور یہاں مہاراشٹر میں اردو کی ترقی و ترویج و اشاعت کے لئے فنڈ کی قلت ہے ایک کروڑ30 لاکھ روپے کے فنڈ فراہمی کا جی آر جاری کیا گیا تھا ،لیکن اکیڈمی کو صرف 63لاکھ36ہزار روپے ہی فنڈ فراہم ہوا ہے –