مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات سے قبل نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کو ہفتہ کو تب بڑا جھٹکا لگا جب اس کے لیڈر اورچھترپتی شیواجی کے خاندان سے تعلق رکھنے والے ادیئن راجے بھونسلے نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا دامن تھام لیا۔
بھونسلے آج صبح بی جے پی صدر امت شاہ کے گھر پر منعقد پروگرام میں شامل ہوئے۔ اس موقع پر بی جے پی کے ایگزیکٹیو چیئرمین جے پی نڈا اور مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیوندر فڑنویس کے علاوہ دوسرے لیڈران بھی موجود تھے۔ مہاراشٹر میں اسی سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ بھونسلے ستارا نشست سے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ تھے اور انہوں نے آج ہی لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے ملاقات کرکے اپنا استعفیٰ سونپ دیا۔
ان کے بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد شاہ نے ٹوئٹ کرکے کہا’’آج شیو چھترپتی، جنہوں نے اپنے ملک اور دھرم کے لئے مشکل سے مشکل وقت میں ایک بہت بڑی نظریاتی تحریک شروع کی اور جدوجہد کرکے سوراج قائم کی ، ان کی اولاد ادیئن راجے جی بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔ میں بی جے پی کے کروڑوں کارکنوں کی جانب سے ان کا دل سے استقبال کرتا ہوں‘‘۔
انہوں نے کہا’’لوک سبھا انتخابات میں مہاراشٹر سے جو نتائج آئے تھے، اس سے بھی اچھے نتائج اسمبلی انتخابات میں آئیں گے۔ مہاراشٹر کا کھویا ہوا وقار لوٹانے کا کام دیوندر فرنویس جی کی سرکار نے کیا ہے۔ مہاراشٹر کے عوام مودی جی کے ساتھ 2014 سے ہی دل کے ساتھ جڑے اور 2019 میں بھی اس کو دوہرایا گیا۔ مجھے پورا یقین ہے کہ اس بار اسمبلی میں بی جے پی پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہوکر ابھرے گی اور ہمارا اتحاد تین چوتھائی سے بھی زیادہ اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی۔
Udayanraje Bhosale, NCP Lok Sabha MP and descendant of Shivaji Maharaj submits his resignation from Lok Sabha to Speaker Om Birla. Bhosale will join Bharatiya Janata Party (BJP) in Delhi today. pic.twitter.com/PHWR9WyCns
— ANI (@ANI) September 14, 2019