ممبئی: مہاراشٹر اسمبلی انتخابات سے متعلق مجموعی طورپر 2062 شکایات سی۔وِجل ایپ پر 15 اکتوبر سے موصول ہوئی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ کمیشن کے مطابق ان میں سے 2059 شکایات کی یکسوئی کردی گئی ہے ۔ سی وجل ایپ، جو الرٹ شہریوں کو ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے میں مدد کرتا ہے، کسی بھی ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے ۔ اس ایپ کے ذریعے شہری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی اطلاع دے سکتے ہیں۔ شکایت درج ہونے پر تحقیقات کے بعد مناسب کارروائی کی جاتی ہے۔