مہاراشٹر آبی وسائل کے وزیر جینت پاٹل کورونا متاثر

   

Ferty9 Clinic

ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کی مہاراشٹر یونٹ کے صدر اور ریاست کے وزیر برائے آبی وسائل جینت پاٹل کے کورونا متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ پاٹل نے ٹویٹر پر اپنے پوسٹ میں یہ اطلاع دی۔انہوں نے ٹویٹ کرکے کہا،‘‘میری کووڈ-19 رپورٹ مثبت آئی ہے ، حالانکہ میں بہتر محسوس کرنے کے ساتھ ہی طبی صلاح لے رہا ہوں اور جلد ہی صحت یاب ہوجاوں گا۔ میں اپنا کام ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کروں گا۔ حال ہی میں میرے رابطے میں آئے لوگوں سے اپنی جانچ کرانے اور سیلف آئیسولیشن پر رہنے کی میری اپیل ہے ۔