مہاراشٹر این ڈی اے میں نشستوں کو لیکر کشیدگی جاری

   

ممبئی: مہاراشٹر میں بی جے پی اور شیو سینا ( شندے ) گروپ میں نشستوں کو لیکر جاری رسہ کشی کے درمیاں اس اب یہ فیصلہ لیا کیا ہے کہ تھانے ، کلیان سے شیوشینا (شندے ) کے امیدوار انتخاب لڑیں گے ۔ مہاراشٹر میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس(مہا یوتی) کے اتحادی پارٹیوں کے درمیان لوک سبھا کی نشستوں کو لیکر جاری کھینچ تان کے بیچ کئی حلقوں میں ابھی تک اتحادی کا پارٹی کا کونسا امیدوار انتخاب لڑے گا یہ معاملہ زیر التوا ہے ۔ اس میں کلیان، تھانے ، ناسک، سندھو درگ، اورنگ آباد کی نشستوں پر تناؤ برقرار ہے ۔ تاہم اب یہ اطاع ملی ہے کہ، کلیان اور تھانے کا مسئلہ حل کر لیا گیا ہے اور ان دو حلقوں سے شیوسینا (شندے ) کے امیدواروں کو ہی موقعہ دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ہفتہ کو وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور بی جے پی لیڈر دیویندر فڑنویس کے درمیان آدھی رات کے بعد ہوئی ایک میٹنگ میں ان سیٹوں پر فیصلہ لیا گیا۔ اس فیصلے کے مطابق یہ دونوں نشستیں شندے گروپ کو دی جائیں گی۔اور اب ایک دو دن میں اس جگہ شیو سینا کے امیدوار کا اعلان کر دیا جائے گا۔