ودودرہ۔9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )گجرات میں ودودرہ شہر کے کاریلی باغ علاقے میں ایس او جی کی ٹیم نے مہاراشٹر بورڈ کی فرضی مارک شیٹ بنا کر ٹھگنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔پولس نے جمعرات کو بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر راؤپورہ روڈ پر سنرائز کمپلکس کی دوسری منزل پر کمپیوٹر کلاسس پر بدھ کو چھاپہ مارا گیا۔ اس دوران وہاں سے ہرنی کی رہنے والی وشال آر پٹیل (30) کو پکڑ لیا گیا اور کمپیوٹر کلاسس سے مہاراشٹر ایجوکیشن بورڈ کی نقلی 10 مارک شیٹ، 10 اسٹمپ سرٹی فیکیٹ، کمپیوٹر، اسکینر مشین سمیت دیگر سامان ضبط کرلیا گیا جس کی قیمت 51ہزار 220 روپے لگائی گئی ہے ۔ وہ 85 ہزار روپے لے کر کلاس 12 کے فیل طالب علموں کو پاس کی مارک شیٹ اور سرٹی فیکیٹ دیتا تھا۔پولس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کرکے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔