مہاراشٹر: سورج گڑھ کان میں کام کرنے والے دیہاتیوں نکسلیوں نے ہلاک کردیا

   

اتجپلی کے پورسلگونڈی میں مبینہ طور پر سورج گڑھ کان میں کام کرنے کے الزام میں دو گاؤں والوں کو نکسلیوں نے ہلاک کردیا۔

جاں بحق ہونے والے دیہاتیوں کی شناخت ماسو ڈھبلا پونتی (55) اور رشی لالو میشرم (52) کے نام سے کی گئی ہے۔

یہ دونوں سورج گڑھ کان میں مزدور کی حیثیت سے کام کرتے تھے۔ اطلاعات کے مطابق یہاں پر نکسلی کان کنی کے منصوبے کی مخالفت کر رہے ہیں ، اسی وجہ سے انہوں نے اتوار کی رات مشتعل ہوکر دونوں دیہاتیوں کو ہلاک کردیا۔