مہاراشٹر سے آیا نوجوان کورونا پازیٹیو

   

Ferty9 Clinic

پرتاپ گڑھ , 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کی تحصیل صدر کے تھانہ انتوں علاقے کے شکل پور گڑواری پور کا ایک نوجوان جانچ میں کورونا پازیٹیو پایا گیا ۔اس طرح ضلع میں ابھی تک کورونا پازیٹیو کی تعداد چار ہوگئی ہے ۔چیف میڈیکل افسر اروند شری واستوا نے بتایا کہ گزشتہ روز تھانہ انتوں علاقے کے گڑواری پور شکل پور کا ایک نوجوان مہاراشٹر سے آیا تھا ۔جس کو یہاں مارڈن سائنس انٹر کالج جوگا پور میں کوارنٹائین کیا گیا ہے ۔جس کا نمونہ جانچ کیلئے پریاگراج بھیجا گیا تھا ۔جانچ رپورٹ میں وہ پازیٹیو پایا گیا ہے ۔اس طرح ضلع میں پازیٹیو کی تعداد چار ہوگئی ہے ۔