مہاراشٹر :مہایوتی و مہا وکاس اگھاڑی کی انتخابی جنگ

   

ممبئی : مہاراشٹر میں لوک سبھا انتخابات میں این ڈی اے اور انڈیااتحاد کے درمیان براہ راست مقابلہ میں ڈاکٹر امبیڈکر کے پوتے اور ونچت بہو جن اگھاڑی کے صدر پرکاش امبیڈکر، مراٹھا برادری بمقابلہ او بی سی ریزرویشن کے معاملے میں، دھنگروں کے کوٹہ میں زمرہ کی تبدیلی اور مسلمانوں کیلئے ریزرویشن پر اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ 2019 کے پارلیمانی انتخابات میں پرکاش امبیڈکر تنظیم دلت، مسلمانوں اور دیگر ذاتوں کے زیادہ تر ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب تھی، جو روایتی طور پر کانگریس کی حمایت کرتی رہی ہیں۔ ووٹوں کی تقسیم کا براہ راست فائدہ بی جے پی اور شیوسینا کے درمیان اس وقت کے زعفرانی اتحاد کو ہوا جس نے ریاست کی 48 میں سے 41 لوک سبھا نشیتیں جیت کر دونوں انتخابات میں مکمل جیت حاصل کی تھی۔ شیو سینا (یو بی ٹی) سربراہ ادھو ٹھاکرے اور این سی پی رہنما شرد پوار کے لیے ، دونوں سابق وزرائے اعلیٰ کی بڑی اور اہم علاقائی پاٹیاں ہیں۔ وزیر اعلیٰ اور شیو سینا صدر ایکناتھ شندے ، اور نائب وزیر اعلیٰ اور این سی پی کے صدر اجیت پوار کے ذریعے انھیں اپنی اپنی پارٹیوں میں تقسیم اور انتخابی نشانیوں کے چھین جانے کے بعد اب کرو یا مرو جسی صورتحال کا سامنا ہے ۔