مہاراشٹر میں تیسرے مرحلے میں 61.44 فیصد ووٹنگ

   

ممبئی: مغربی مہاراشٹر کے 11 پارلیمانی حلقوں میں منگل کو 61.44 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ الیکشن کمیشن نے بدھ کو یہ جانکاری دی۔کمیشن کے مطابق انتخابی حلقوں میں ای وی ایم کوسخت حفاظت کے ساتھ متعلقہ علاقوں میں موجود سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ محفوظ کمروں میں رکھا گیا تھا۔ووٹنگ ختم ہونے کے بعد لاتور میں 60.18 فیصد، سانگلی میں 60.95 فیصد، بارامتی میں 56.07 فیصد، ہاٹکاننگلے میں 68.07 فیصد، کولہاپور میں 70.35 فیصد، مادھا میں 62.17 فیصد، وسامہ آباد میں 60.91 فیصد، رائے گڑھ میں 68.10، سولاپور میں 57.61 فیصد، رتناگیری-سنگھورگ میں 59.23 فیصد، ستارہ میں 63.05 فیصد ووٹنگ ہوئی۔