اورنگ آباد : مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں واقع ‘ایلورا-اجنتا بین الاقوامی فیسٹیول’25سے 27فروری تک ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکرمراٹھواڑہ یونیورسٹی(بی اے ایم یو) احاطے میں سونیری محل میں منعقد کیا جائے گا۔یہ پروگرام تین دنوں تک چلے گا۔ اس فیسٹیول میں فن،موسیقی،کائیگی، کتھک کا خوبصورت سنگم ہونے ولا ہے ۔اس فیسٹیول پر یہاں کے فنکار اپنے علاقائی فن سے روبرو کرانے کے لئے ‘پورب رنگ’پروگرام کا بھی انعقاد کریں گے ۔یہاں سدھارتھ باغ میں ہفتے کی شام کو ‘جاگر ہسٹری آف فولک آرٹ اینڈ کلچر’ تھیم کے تحت ڈاکٹر وشوناتھ دشرتھ کا اپشاستری گانا اور راہل کھڑے کا بھکتی گیت پیش کیا جائے گا۔کلکٹر آستیک کمار پانڈے نے شہریوں سے ان پروگرام میں شامل ہونے کی اپیل کی، کیونکہ اس سرگرمی سے تہوار کا ماحول بنے گا اور مقامی فنکاروں کی صلاحیتوں کو موقع ملے گا۔